پشاور ‘تجاوزات کے معاملے پر دکاندار کو تشدد کا نشانہ بنانے والے ٹریفک پولیس کے اہلکار کو معطل کردیا گیا

منگل 28 جون 2016 16:58

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28 جون ۔2016ء) پشاور کے علاقے صدر میں تجاوزات کے معاملے پر دکاندار کو تشدد کا نشانہ بنانے والے ٹریفک پولیس کے اہلکار کو معطل کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

گزشتہ رات پشاور صدر کی دکان میں گھس کر دکاندارسے تکرار پرتھپڑ مارنے والے ٹریفک پولیس اہلکار کو معطل کردیا گیا ایس ایس پی ٹریفک صادق حسین نے بتایا کہ تھپڑ مارنے والا ٹریفک کانسٹیبل ہے اور اس کا نام سعید ہے، انہوں نے گفتگو میں واقعہ پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ٹریفک پولیس اہلکاروں کو غصہ کرنے سے منع کیا ہے تاہم اس کے باوجود اس قسم کیو اقعات کا ہونا انتہائی افسوس ناک ہے۔

انہوں نے واقعے کا نوٹس لیا اورکہا کہ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کیا ہوا اس لئے کسی انکوائری کی ضرورت نہیں ہے ،متعلقہ اہلکار کے خلاف محکمانہ کارروائی کرتے ہوئے اس معطل کردیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :