(ن )لیگ حقائق کے بجائے سہولت کے مطابق منصوبہ بندی کرتی ہے ‘جہانگیر ترین

منگل 28 جون 2016 16:57

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28 جون ۔2016ء) تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری جنرل جہانگیر ترین نے کہا ہے کہ ن لیگ حقائق کے بجائے سہولت کے مطابق منصوبہ بندی کرتی ہے ، بے رحم پالیسیوں کے باعث مزدور اور کسان بدترین بدحالی کا شکار ہوگئے ، حکومت اپنی حکمرانی درست کرے ورنہ گھر جائے ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما اور مرکزی سیکرٹری جنرل جہانگیر ترین نے کہا کہ غلط اعداد و شمار نون لیگ کی ناقص منصوبہ بندی کی بنیاد ہیں ، غربت سروے سے اندازہ لگانا مشکل نہیں کہ نون لیگ حقائق کی بجائے اپنی سہولت کے مطابق منصوبہ بندی کرتی ہے ، 2030 میں پاکستان سے غربت کے مکمل خاتمے کا دعوے کی حیثیت سیاسی شعبدے بازی سے زیادہ کچھ نہیں ،جہانگیر ترین کاکہنا تھا کہ 3 فیصد ترقی کی شرح کے ساتھ نون لیگ غربت مٹانے کے دعوے کر رہی ہے ،نون لیگ کی بے رحم پالیسیوں کے باعث مزدور اور کسان بدترین بدحالی کا شکار ہوگئے ،برآمدات میں گراوٹ اور زرعی پیداوار میں ریکارڈ کمی سے شہروں اور دیہاتوں میں غربت کی شرح تیزی سے بلند ہوئی ،تعلیم سے محروم کروڑوں بچوں کی اکثریت پنجاب سے ہے ،نون لیگ جھوٹے اشتہارات چھاپنے اور خوشنما سروے کروانے کی بجائے حقائق کا سامنا کرے ،سرکاری سطح پر جھوٹ کی ترویج کی بجائے حکومت اپنی ناکامیوں کا اعتراف کرے ، نون لیگ گورننس ٹھیک کرے وگرنہ گھر واپس جانے کی تیاری کرے ۔

متعلقہ عنوان :