متحدہ عرب امارات میں پیٹرول کی قیمتو ں میں اضافہ

منگل 28 جون 2016 16:49

متحدہ عرب امارات میں پیٹرول کی قیمتو ں میں اضافہ

دبئی :(اْردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28جون 2016ء): متحد ہ عرب امارات میں پہلی جولائی سے تیل کی قیمتوں میں اضافہ کیا جا رہا ہے۔ ڈیزل کی قیمت میں 4.52 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔ جبکہ پٹرول کی قیمتو ں میں 1.19فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

نئی قیمتوں کے مطابق گیسولین 98کی نئی قیمت1.88درہم فی لیٹر ہو گی۔ جو کہ پہلے 1.86درہم فی لیٹر تھی۔ ان لیڈڈ گیسولین 95کی نئی قیمت 1.77درہم فی لیٹر کر دی گئی ہے۔جبکہ ان لیڈڈ گیسولین 91کی نئی قیمت 1.85درہم فی لیٹر رکھی گئی ہے۔ اس طرح جولائی میں متحدہ عرب امارات کے شہریوں کو تیل کی نئی قیمتوں سے ہی پیٹرول ملے گا۔