امجد صابری قتل کیس کی تحقیقات:پولیس نے سلیم چندہ کا پولی گرافک ٹیسٹ کرلیا

ٹیسٹ میں سلیم چندہ کا بلڈ پریشر نارمل جبکہ لہجے میں کوئی تغیر نہیں پایا گیا،سلیم چندہ کے علاوہ دیگر گواہوں کے بھی پولی گرافک ٹیسٹ لیے جائینگے۔پولیس ذرائع

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ منگل 28 جون 2016 16:49

کراچی(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔28جون 2016ء) :عالمی شہرت یافتہ قوال امجد صابری کے قتل کیس کی تحقیقات کا عمل جاری ہے،پولیس نے سلیم چندہ کا پولی گرافک ٹیسٹ کرلیا ہے،ٹیسٹ میں سلیم چندہ کا بلڈ پریشر نارمل جبکہ لہجے میں کوئی تغیر نہیں پایا گیا۔

(جاری ہے)

پولیس ذرائع کے مطابق سلیم چندہ کو دوبارہ پولی گرافک ٹیسٹ کیلئے طلب کیا جاسکتا ہے۔ذرائع نے بتایا کہ سلیم چندہ کے علاوہ دیگر گواہوں کے بھی پولی گرافک ٹیسٹ لیے جائینگے۔

متعلقہ عنوان :