دانیال عزیز اور ان کے خاندان کیخلاف نا مناسب ریمارکس پر نجی ٹی وی چینل کے اینکر مبشر لقمان کے خلاف کیس کی سماعت 30جولائی تک ملتوی

جوڈیشل مجسٹریٹ کو معاملے کی انکوائری کرنے کا حکم

منگل 28 جون 2016 16:44

اسلام آباد ۔ 28 جون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔28 جون۔2016ء) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راجہ آصف محمود نے مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی دانیال عزیز اور ان کے خاندان کیخلاف نا مناسب ریمارکس پر نجی ٹی وی چینل کے اینکر مبشر لقمان کے خلاف دائر استغاثہ کی سماعت 30جولائی تک ملتوی کردی اور جوڈیشل مجسٹریٹ کو معاملے کی انکوائری کرنے کا حکم دیا ہے ۔

(جاری ہے)

پیر کو عدالت نے دانیال عزیز کے والد انور عزیز چوھدری کی جانب سے دائر استغاثہ کی سماعت کی۔ درخواست گزار کے وکیل حمزہ صدیقی نے موقف اختیار کیا کہ نجی ٹی وی کے پروگرام کھرا سچ کے میزبان مبشر لقمان نے درخواست گزار کے بیٹے سمیت پورے خاندان کے بارے میں نا مناسب ریمارکس دیئے، ایسا کہنے سے پورے خاندان کی ساکھ مجروح ہوئی، میرے موکل کا خاندان 1950سے سیاست میں ہے،عدالت زیردفعہ 295 اور زیردفعہ 500کے تحت کاروائی کرے۔ عدالت نے جوڈیشل مجسٹریٹ کو معاملے کی انکوائری کا حکم دیتے ہوئے سماعت 30جون تک ملتوی کر دی

متعلقہ عنوان :