ڈاکوؤں نے شہریوں کو نقدی ‘موبائل سے محروم کر دیا

منگل 28 جون 2016 16:34

ملتان۔28 جون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔28 جون۔2016ء) شہر میں ڈکیتی کی وارداتوں میں رقم موبائل فون چھین لیے گئے۔پولیس کے مطابق نیوملتان کے علاقے حسن آباد گیٹ نمبرایک کے قریب دوڈاکوؤں نے شاہد کے کریانہ سٹور سے دوڈاکوؤں نے رقم لوٹ لی۔

(جاری ہے)

مزاحمت پر ڈاکو ایک پسٹل چھوڑ کرفرارہوگئے۔پولیس نے پسٹل قبضے میں لے لیا۔کوتوالی کے علاقے کوٹلہ تولے خان روڈ پر سیلز مین مظہرحسین سے دوڈاکوؤں ہزاروں روپے اور سگریٹ کے بنڈل چھین لیے۔کینٹ کے علاقے میں دوڈاکوؤں نے ذیشان سے موبائل فون اوررقم چھین لی۔