سعودی عرب سے آنیوالے شخص کو پولیس وردی میں ملبوس افراد نے سینکڑوں ریال سے محروم کردیا

منگل 28 جون 2016 16:34

ملتان۔28 جون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔28 جون۔2016ء) شاہ شمس کے علاقے پرانا شجاع آباد روڈ پر وردی میں ملبوس افراد نے پولیس اہلکار ظاہرکرکے سعودی عرب سے آنے والے شخص کو 1500ریال سے محروم کردیا۔پولیس کے مطابق رحیم یارخان کارہائشی ثقلین اپنے رشتہ دار جہانگیر کے ہمراہ سعودی عرب سے ملتان آیا۔

(جاری ہے)

ملتان سے کار میں رحیم یارخان جانے کے دوران پرانا شجاع آباد روڈ ملتان میں کار میں سوار پانچ افراد نے انہیں روکا۔ان میں سے دو نے پولیس کی وردی پہن رکھی تھی اور خود کو پولیس اہلکارظاہرکیا اورتلاشی لینے کے بہانے سے انہیں 1500ریال سے محروم کردیا اور فرارہوگئے۔پولیس تھانہ شاہ شمس نے کاروائی شروع کردی ۔