انسداد دہشت گردی عدالت میں گواہی سے انحراف پر مدعی اورگواہان کے خلاف مقدمہ درج

منگل 28 جون 2016 16:32

ملتان۔28 جون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔28 جون۔2016ء)انسداد دہشت گردی کی عدالت میں گواہی سے منحرف ہونے پر مدعی اورگواہان کے خلاف مقدمہ درج کرلیاگیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق تھانہ کرم پور وہاڑی کے ایک مقدمے جس کی سماعت انسداد دہشت گردی کی عدالت نمبر 1میں ہورہی ہے ،میں مدعی اسد رضا اور گواہان شازیہ بی بی اور حلیمہ بی بی گواہی سے منحرف ہوگئے جس پر ان افراد کے خلاف تھانہ کینٹ ملتان میں مقدمہ درج کرلیاگیاہے۔