ملتان ،نا معلوم کارسوار افراد نے نوجوان اغواء کرلیا‘مقدمہ درج

منگل 28 جون 2016 16:32

ملتان۔28 جون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔28 جون۔2016ء)شجاع آ باد کے علاقے راجہ رام میں نوجوان کو نامعلوم افراد نے اغواء کرلیا،پولیس کے مطابق راجہ رام کے علاقے عمرپور کے رہائشی سجاد حسین کے نوجوان بھانجے شاکرحسین کو نامعلوم افراد کار میں اغواء کرکے لے گئے،پولس تھانہ راجہ رام نے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔