پولیس اورضلعی ا نتظامیہ کے گرانفروشوں کے خلاف چھاپے‘5 افراد کے خلاف مقدمہ درج

منگل 28 جون 2016 16:32

ملتان۔28 جون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔28 جون۔2016ء)پولیس اورضلعی انتظامیہ نے مختلف علاقوں میں چھاپے مارے۔پولیس کے مطابق ضلعی انتظامیہ نے شجاع ا ٓباد کے علاقے راجہ رام میں ریٹ لسٹ آویزاں نہ کیے جانے اور مہنگے داموں اشیائے خوردونوش فروخت کرنے والے دوافراد محمد آزاد اور رفیق کو گرفتار کرلیا جبکہ پولیس نے بغیراجازت مکان کرائے پر د ینے والے محمد الیاس اور محمد حسین کو حراست میں لے لیا۔

(جاری ہے)

ٹریفک وارڈ ن نے کار پر جعلی نمبر پلیٹ لگانے والے ارسلان کو قابو کرلیا۔کارقبضے میں لے لی۔تمام افراد کے خلاف مختلف تھانوں میں مقدمات درج کرلیے گئے۔