جرائم پیشہ افراد کے خلاف پولیس کی کارروائی ‘21افراد گرفتار

منگل 28 جون 2016 16:32

ملتان۔28 جون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔28 جون۔2016ء) پولیس نے شہر کے مختلف علاقوں میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 21افراد کوگرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق پولیس تھانہ سیتل ماڑی نے ملزم عمران کے قبضہ سے 5لیٹر شراب، پولیس تھانہ صدر ملتان نے ملزم وسیم عباس کے قبضہ سے 13لیٹر شراب، ملزم طاہر کے قبضہ سے 9لیٹر شراب، پولیس تھانہ صدر جلال پور نے ملزم ریاض کے قبضہ سے 10لیٹر شراب،ملزم محمد ریاض کے قبضہ سے 10لیٹر شراب، ملزم حامد کے قبضہ سے 5لیٹر شراب، ملزم حامد کے قبضہ سے 70گرام چرس اور ملزم بلال کے قبضہ سے 60گرام چرس، پولیس تھانہ بوہر گیٹ نے ملزم محمد سہیل کے قبضہ سے 1270گرام چرس برآمد کر لی۔

دریں اثناء ملتان پولیس نے12اشتہاریوں کو گرفتار کر لیاجن میں سے2کا تعلق کیٹیگری اے سے ہے جبکہ10ملزمان کا تعلق کیٹیگری بی سے ہے جبکہ ان میں سے7اشتہاری ملزمان کا تعلق آئی جی پنجاب کی جاری کردہ فہرست سے ہے۔علاوہ ازیں ملتان پولیس نے گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران140نان رجسٹرڈ موٹرسائیکلوں کوقبضہ میں لیا جبکہ ایکسائزآفس ملتان میں411نان رجسٹرڈ موٹر سائیکلیں رجسٹرڈ ہوئیں جن میں سے121موٹر سائیکلیں ملتان پولیس کی کاروائی کی وجہ سے رجسٹرکروائی گئیں۔

متعلقہ عنوان :