دبئی : غیر ملکی خادمہ 10,000درہم اور قیمتی زیورات چرانے پر گرفتار

منگل 28 جون 2016 16:31

دبئی : غیر ملکی خادمہ 10,000درہم اور قیمتی زیورات چرانے پر گرفتار

دبئی :(اْردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28جون 2016ء): دبئی میں ایک غیر ملکی خادمہ نے اپنے مالک کے گھر سے 10,000درہم نقدی اور 6,000مالیت کے زیورات چرالیئے ۔ تفصیلات کے مطابق اماراتی شہری جب اپنے بچوں کے ساتھ رات کے وقت باہر گھو منے پھرنے گیا تو غلطی سے اسکے بیڈ روم کا دروازہ کھلا رہ گیا۔ جس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ان کی گھریلو فلپائینی خادمہ نے کمرے میں سے 10,000درہم اورسونے کے زیورات چرا لیے ۔

(جاری ہے)

مالک نے اگلی صبح چوری کی رپورٹ پولیس اسٹیشن میں درج کروادی جس کے بعد شک پڑنے پر فلپائینی خادمہ کو گرفتار کر لیا گیا۔ فلپائینی خادمہ نے پولیس تحقیقات کے دوران اعتراف کیا کہ اس نے ہی رقم اور زیورات چوری کیئے تھے۔ بعدازاں عدالت میں بھی خادمہ نے اپنے جرم کا اعتراف کر لیا تھا۔ پولیس نے فلپائینی خادمہ سے چوری کی گئی رقم اور زیورات برآمد کر لیے. عدالت نے سزا کا فیصلہ اگلی پیشی تک ملتوی کر دیا ہے۔