کرم ایجنسی، گاڑی پر مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق

منگل 28 جون 2016 16:29

پارا چنار ۔28 جون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔28 جون۔2016ء) کرم ایجنسی کے علاقے بوشہرہ میں گاڑی پر مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ایک زخمی ہوگیا ، سراغ رساں کتوں کی نشاندہی پر دو افراد کو پولیٹیکل حکام نے گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

پولیٹیکل حکام کے مطابق اپر کرم ایجنسی کے علاقے بوشہرہ میں دبئی پلٹ نوجوان کفایت حسین ولد ملک رحمت حسین اپنے بھائی ہدایت حسین کے ہمراہ گاڑی میں پاراچنار کی طرف جارہا تھا کہ مسلح افراد نے ان کی گاڑی پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں کفایت حسین شدید زخمی ہوگیا جسے ایجنسی ہیڈ کوارٹر ہسپتال پاراچنار روانہ کیا گیا تاہم وہ راستے میں دم توڑ گیا جب کہ متوفی کا دوسرا بھائی ہدایت حسین بھی زخمی ہوگیا۔

واقعے کے بعد پولیٹیکل انتظامیہ سراغ رساں کتوں کے ہمراہ علاقے میں پہنچی کتوں کی نشاندہی پر دو افراد کو گرفتار کرلیا گیا جن سے تحقیقات کی جارہی ہیں۔

متعلقہ عنوان :