ایمپلائز سوشل سکیورٹی انسٹی ٹیوشن کا آئندہ سال کے لئے 670 ملین روپے کا بجٹ منظور
منگل 28 جون 2016 16:25
پشاور ۔28 جون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔28 جون۔2016ء) خیبر پختونخوا کی وزیر محنت اور معدنی ترقی انیسہ زیب طاہر خیلی کی زیر صدارت پشاور میں ایمپلائز سوشل سکیورٹی انسٹی ٹیوشن ( ای ایس ایس آئی ) کی گورننگ باڈی کا ایک اجلاس منعقد ہوا جس میں ادارے کی آئندہ سال کے لئے بجٹ کی منظوری سمیت دیگر متعدد فیصلے کئے گئے ۔ منعقدہ اجلاس میں سیکرٹری محنت سید عالمگیر شاہ اور ڈائریکٹر جنرل ای ایس ایس آئی انور خان کے علاوہ محکمہ ہائے صحت اور خزانہ کے نمائندوں اور گورننگ باڈی کے دیگر ممبران نے شرکت کی۔
اجلاس میں ای ایس ایس آئی کے لئے آئندہ مالی سال کا تقریباً670ملین روپے کا بجٹ اور ادارے کے کلاس فور ملازمین کو اپ گریڈ کرنے کی منظوری دی گئی ۔ مزید براں ای ایس ایس آئی کے ہیڈ آفس کے لئے حیات آباد میں حاصل کی گئی اراضی پر دفتر کی تعمیر کا بھی اصولی فیصلہ کیا گیا جبکہ گورننگ باڈی نے ایسے ڈیفالٹر صنعتی یونٹس جن کے ذمے ای ایس ایس آئی کے محنت کشوں کے لئے صحت کے سہولیات کی فراہمی کے سلسلے میں واجب الادا بقایاجات تاحال باقی ہیں اور وہ ان کی ادائیگی نہیں کر رہے ہیں کے خلاف کارروائی کی ہدایت کی ۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ترسیلات زر کے حجم میں 28 فیصد اضافہ ہو گیا
-
عرس کی تقریبات میں بھگدڑ، اموات ہونے کی اطلاعات
-
عالمی مسائل سے نمٹنے میں کثیر فریقی کوششیں تیزکرنے کی ضرروت: گوتیرش
-
قوم پر مسلط لوگوں نے کسی حلقہ میں بھی 30 فیصد ووٹ نہیں لیے
-
پی ٹی اے اور ٹیلی کام کمپنیاں روزانہ 5 ہزار نان فائلرز کی سمز بند کرنے پر متفق
-
ٴمعاشی استحکام کے باوجود پاکستانی معیشت کو بڑے خطرات کا سامنا ہے
-
مذاکرات کی ابتدا حکومت کو کرنی ہے کیونکہ مذاکرات کی بال حکومتی کورٹ میں ہے
-
فوج اور سیاسی جماعتوں کے درمیان براہ راست مذاکرات کی آئین میں گنجائش نہیں
-
کتنی پنشن لینے والوں پر ٹیکس لگے گا؟ تفصیلات سامنے آ گئے
-
دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر میں تاخیر کا خدشہ پیدا ہو گیا
-
رواں سال پاکستان کی معاشی ترقی 2 فیصد رہنے کا امکان ہے
-
آئندہ مالی سال میں پاکستان کو بیرونی فنانسنگ کیلئے 23 ارب ڈالرز کا تخمینہ لگا لیا گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.