کوئٹہ زرغون پائپ لائن کے متاثرین کو معاوضہ کی ادائیگی ہو گئی

منگل 28 جون 2016 16:22

اسلام آباد ۔ 28 جون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔28 جون۔2016ء) وزیر مملکت پٹرولیم و قدرتی وسائل جام کمال خان کی خصوصی کاوشوں سے کوئٹہ زرغون پائپ لائن کے متاثرین کو معاوضہ کی ادائیگی ہو گئی۔ معاملہ ایک سال سے زائد عرصہ سے تاخیر کا شکار تھا۔ وز یر مملکت برائے پٹرولیم و قدرتی و سائل جام کمال خان کی خصوصی کاوشوں سے ایس ایس جی سی نے کوئٹہ زرغون پائپ لائن کے متاثرین کو معاوضہ کی مد میں چیک ڈی سی کو ئٹہ کو دے دیا جس کے بعد یہ متاثرین کوئٹہ زرغون گیس پائپ لائن میں تقسیم ہوگی۔

ایس ایس جی سی کے حکام نے ڈی سی کوئٹہ کو معاوضہ کی مد میں Rs.209,775,000 کا چیک ادا کر دیا ہے۔ کوئٹہ زرغون پائپ لائن کی لمبائی 64 کلومیٹر ہے اور اسے 1.6 بلین کی لاگت سے تعمیر کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

کوئٹہ زرغون پائپ لائن سے 2.5(mmcfd) گیس کی ترسیل ممکن ہو سکے گی۔ ابتدائی طور پر ایس ایس جی سی کو معاوضہ کی مد میں کوئٹہ ریونیو کے افسران کی طرف سے Rs.523.496 ملین کی ما نگ و صول ہوئی۔ بعدازاں جام کمال کی ہدایات پر ایس ایس جی سی کی طرف سے مذاکرات کا سلسلہ شروع ہوا جس کے بعد حتمی رقم 209.775 ملین طے پائی جو کہ متعلقہ حکام کو دی جا چکی ہے۔ واضح رہے کہ یہ مسئلہ ایک سال سے زائد عرصہ سے تاخیر کا شکار تھا تاہم وزیر مملکت برائے پٹرولیم کی ذاتی دلچسپی سے یہ دیرینہ مسئلہ حل ہو گیاہے۔

متعلقہ عنوان :