سول کورٹ نے رائل پام گالف اینڈ کنٹری کلب کو سیل کر نے پر خواجہ سعد رفیق کو نوٹس جاری کر دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 28 جون 2016 16:20

سول کورٹ نے رائل پام گالف اینڈ کنٹری کلب کو سیل کر نے پر خواجہ سعد رفیق ..

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔28جون 2016ء) : سول کورٹ نے رائل پام گالف اینڈ کنٹری کلب کو سیل کرنے پر خواجہ سعد رفیق کو نوٹس جاری کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق سول کورٹ کے جج ندیم احمد نے رائل پام کو سیل کرنے پر وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 12جولائی کو جواب طلب کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

رائل پام سیل کرنے پر ہوٹل انتظامیہ کی جانب سے توہین عدالت کی درخواست دائر کی گئی تھی جس پر آج سماعت ہوئی ۔ سماعت میں وکلا کے دلائل سننے کے بعد سول جج نے وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق، سیکرٹری ریلوے اور آئی جی ریلوے کو نوٹس جاری کر دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :