راس الخیمہ: میونسیپیلٹی نے ڈبل روٹی سے حشرات نکلنے پر بیکری سِیل کر دی

منگل 28 جون 2016 16:06

راس الخیمہ: میونسیپیلٹی نے ڈبل روٹی سے حشرات نکلنے پر بیکری سِیل کر ..

راس الخیمہ :(اْردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28جون 2016ء): راس الخیمہ میونسیپیلٹی حکام نے گاہک کو بیچی گئی ڈبل روٹی سے کیڑے نکلنے پر بیکری کو سِیل کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق ایک اماراتی خاتون نے میونسیپیلٹی میں شکایت درج کروائی کے اس نے جس بیکری سے ڈبل روٹی خریدی تھی اس میں سے کیڑے نکلے ہیں ۔

(جاری ہے)

میونسیپیلٹی کے حکام نے ڈبل روٹی کی جانچ کر نے کے بعد بتایا کہ اس ڈبل روٹی میں مرے ہوئے کیڑے موجود تھے ۔ جس کے بعد میونیسیپیلٹی حکام نے بیکری کو سِیل کر دیا۔ میو نیسیپیلٹی کے انسپکٹر کے مطابق انہوں نے مذکورہ فیکٹری انتظامیہ صحت کے اصولوں پر کار بند نہیں تھی ۔ اور یہاں صفائی کا انتظام بھی نہیں تھا۔اس لیئے میونسیپیلٹی حکام نے اس کو سِیل کر دیا ہے ۔