چوہدری محمدسرورکا امجد صابری کو تمغہ شجاعت‘عبد الستارایدھی کو نشان پاکستان دینے کا مطالبہ

منگل 28 جون 2016 15:59

چوہدری محمدسرورکا امجد صابری کو تمغہ شجاعت‘عبد الستارایدھی کو نشان ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔28 جون ۔2016ء) سابق گورنر پنجاب چوہدری محمدسرورنے مقتول قوال امجد صابری کو تمغہ شجاعت دینے اورایدھی فاؤنڈیشن کے سر براہ کو نشان پاکستان ایوارڈ دینے کا مطالبہ کردیا ۔ تفصیلات کے مطابق مقتول قوال امجد صابری کے قتل پر چوہدری محمدسرور نے منگل کے روز انکے بھائی ثروت صابری اورانکی والدہ سمیت دیگر اہل خانہ سے ملاقات اور مر حوم کی خدمات پر انکو زبر دست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے فاتحہ خوانی بھی کی جبکہ بعدازں اید ھی فاؤنڈیشن کے سر بر اہ عبد الستارایدھی کی عیادت کی جبکہ میڈ یا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق گورنر پنجاب چوہدری محمدسرورنے کہا کہ دہشت گرد ملک اور قوم کے دشمن ہیں انکے خلاف پاکستان کو جتنی اتحاد کی ضرور ت ہے اس کو الفاظ میں بیان نہیں کیا جا سکتا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی قیادت میں پاک افواج اور دیگر سیکورٹی فورسز نے جو قر بانیں دیں ہیں پوری قوم انکو سلام پیش کرتی ہے ہم بھر پور مطالبہ کرتے ہیں کہ نیشنل ایکشن پلان کے ایک ایک لفظ پر مکمل کر نا ہے اور کراچی میں آپر یشن کو بلاتفر یق تیزی کیساتھ جاری رہنا چاہیے اور پو لیس کو بھی سیاست سے پاک کر نا وقت کی ضرورت ہے اس کے بغیر امن کاقیام ممکن نہیں ہو سکتا ۔

چوہدری محمدسرور نے کہا کہ مقتول امجد صابری کا قتل ایک فرد کا نہیں پوری انسانیت کا قتل ہے اور ہر پاکستانی انکے قتل پر ایسے روتا رہا ہے جیسے اس کا اپنا بھائی یا بیٹا قتل ہوا ہے حکومت کو چاہیے کہ امجد صابری کوتمغہ شجاعت سے نوازاجائے اور انکے قاتلوں کو کل نہیں آج ہی گر فتار کیا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ عبد الستارایدھی انسانیت کی خدمت کے معاملے میں صرف پاکستان ہی نہیں لندن سمیت پوری دنیا میں ایک پہنچان رکھتے ہیں پوری قوم انکی جلدصحت یابی کیلئے دعاگو ہے اور حکومت انکی بھی ملک اور قوم کیلئے خدمات کو سامنے رکھتے ہیں نشان پاکستان سے نوازجائے ۔

متعلقہ عنوان :