بلاول بھٹوزرداری کی مقتول قوال امجد صابری کے گھر آمد ، اہلخانہ سے تعزیت کی

منگل 28 جون 2016 15:58

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔28 جون ۔2016ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری نے مقتول امجد صابری کی رہائش گاہ پرجا کر ان کے اہلخانہ سے ملاقات کی اور تعزیت کا اظہارکیا، بلاول بھٹو زرداری نے مرحوم امجد صابری کیلئے درجات بلندی کی دعا کی۔تفصیلات کے مطابق منگل کو پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری معروف قوال امجد صابری شہید کے گھر گئے اور ان کے اہلخانہ سے اظہار تعزیت کیا۔

اس موقع پر بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ وزیر داخلہ سندھ سہیل انور سیال بھی موجودتھے۔معروف قوال امجد صابری شہید کی رہائش گاہ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ میں یہاں اظہار یکجہتی کیلئے آیا ہوں، کوئی سیاسی بات کرنے نہیں آیا، سندھ میں جو واقعات ہوئے ہیں اس کیلئے سندھ حکومت ہی جواب دے گی۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ سندھ سہیل انور سیال نے کہا کہ امجد صابری کے قتل کے کیس پر مختلف پہلوؤں پر تفتیش کر رہے ہیں، کوشش ہے کہ جلد امجد صابری کے قاتلوں کو پکڑ کر جیل میں ڈال دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو اداروں پر اعتماد رکھنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری نے امجد صابری کے نام پر موسیقی انسٹیٹیوٹ بنانے کا کہا ہے۔

متعلقہ عنوان :