امجد صابری کے قتل سے متعلق صحافی کے سوال پر بلاول بھٹو نے وزیرداخلہ کو آگے کردیا
قتل ہائی پروفائل کیس ہے ، 3 مختلف پہلووٴں سے تحقیقات کی جارہی ہے، سہیل انور سیال کاجواب
منگل 28 جون 2016 15:56
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔28 جون ۔2016ء ) معروف قوال شہید امجد صابری کے اہلخانہ سے تعزیت کے بعد پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے جب صحافی نے قتل کیس میں پیشرفت سے متعلق سوال کیا تو انہوں نے وزیرداخلہ سندھ سہیل انور سیال کو یہ کہہ کر آگے کردیا کہ جواب دو سندھ حکومت جواب دو۔
(جاری ہے)
امجد صابری کے اہلخانہ سے اظہار تعزیت کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کے دوران صحافی نے امجد صابری کے قتل اور چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کے صاحبزادے کے اغوا کے بعد حکومتی ایکشن سے متعلق سوال پوچھا تو چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے جواب دینے کے بجائے وزیرداخلہ سندھ سہیل انور سیال کو یہ کہہ کر آگے کردیا کہ سندھ حکومت جواب دو میں یہاں اظہار تعزیت کرنے آیا ہوں اس لئے کوئی سیاسی بات نہیں کروں گا۔
اس موقع پر وزیرداخلہ سندھ سہیل انور سیال نے کہا کہ امجد صابری کا قتل ہائی پروفائل کیس ہے جس کی 3 مختلف پہلووٴں سے تحقیقات کی جارہی ہے، ایک پہلو سیاسی، ایک کاروباری اور ایک فرقہ واریت ہے اور امید ہے کہ بہت جلد ملزمان کو قانون کی گرفت میں لائیں گے جس کے لئے قانون نافذ کرنے والے ادارے دن رات کام کر رہے ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
متحدہ عرب امارات میں پاکستان سفارت خانہ ابوظہبی کی جانب سے یوم پاکستان کی مناسبت سے استقبالیہ کا اہتمام
-
بے ضابطگیوں اور آزادانہ مشاہدے پر پابندیوں نے انتخابی عمل پر شکوک و شہبات کو بڑھا دیا
-
ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کا دورہ اسلام آباد،پاک ایران کا مشترکہ اعلامیہ جاری
-
سولرپینل بنانے والوں کو 10 سالہ مراعات دینے کی پالیسی تیار
-
پاکستان ایران نئے معاہدوں پرپیشرفت ہوئی تو پابندیاں لگ سکتی ہیں، امریکہ کی پھردھمکی
-
صدرزرداری سینیٹ کا اجلاس کل جمعرات کی شام طلب کرلیا
-
سولر پینل بنانے والوں کو 10 سالہ مراعات دینے کی پالیسی تیار
-
نکاح نامے کے کالموں کو نامکمل چھوڑنے اور شک کی صورت میں اس کافائدہ بیوی کوپہنچے گا،سپریم کورٹ
-
اسپیکرقومی اسمبلی سردارایاز صادق سے پرتگال کے سفیر فریڈریکو پنہیرو دا سلوا کی ملاقات
-
افغان طالبان کی کامیابی سے متعلق بیان پر قائم ہوں، افغان طالبان نے جدوجہد سے استعماری طاقت کو شکست دی، وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.