ایشیائی ترقیاتی بینک سرکاری اداروں میں اصلاحات کے پروگرام کیلئے 60کروڑ ڈالردیگا ،معاہدہ طئے

30جون سے قبل زر مبادلہ کے ذخائر 23ارب ڈالر سے تجاوز کر جائیں گے، ایشیائی ترقیاتی بینک پاکستان میں مختلف شعبوں میں تعاون کر رہا ہے، وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار کا تقریب سے خطاب

منگل 28 جون 2016 15:54

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔28 جون ۔2016ء) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ ایشیائی ترقیاتی بینک پاکستان میں مختلف شعبوں میں تعاون کر رہا ہے، امید ہے کہ 30جون سے پہلے زر مبادلہ کے ذخائر 23ارب ڈالر سے تجاوز کر جائیں گے، ایشیائی ترقیاتی بینک(اے ڈی بی)کے کنٹری ڈائریکٹر ورنر لیپک نے کہا کہ سرکاری اداروں میں اصلاحات کیلئے مجموعی طور پر 60کروڑ ڈالر دیں گے اور دوسری30کروڑ ڈالر کی قسط جلد پاکستان کو دیں گے۔

تفصیلات کے مطابق منگل کو پاکستان اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے درمیان معاہدہ طے پایا جس میں معاہدے کے مطابق ایشیائی ترقیاتی بینک سرکاری اداروں میں اصلاحات کے پروگرام کیلئے 60کروڑ ڈالر دے گا، سیکرٹری اقتصادی امور ڈویژن طارق باجوہ اور کنٹری ڈائریکٹر(اے ڈی بی)نے معاہدے پر دستخط کئے۔

(جاری ہے)

معاہدے کی تقریب میں وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈاربھی شریک تھے۔

معاہدے کے موقع پر اسحاق ڈار نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ترقیاتی بینک پاکستان میں مختلف شعبوں پر تعاون کر رہا ہے اور رقم بنیادی ڈھانچے کی ترقی اور ریلویز سمیت دیگر شعبوں میں اصلاحات پر خرچ ہو گی، امید ہے کہ 30جون سے پہلے زر مبادلہ کے ذخائر 23ارب ڈالر سے تجاوز کر جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ مالی معاونت پر ایشیائی ترقیاتی بینک کے شکر گزار ہیں، ایشیائی ترقیاتی بینک کے کنٹری ڈائریکٹر ورنر لیپک نے کہا کہ سرکاری اداروں میں اصلاحات کیلئے مجموعی طور پر 60کروڑ ڈالر دیں گے اور 30کروڑ ڈالر کی دوسری قسط بھی جلد پاکستان کو دی جائے گی، کنٹری ڈائریکٹر اے ڈی بی نے کہا کہ رقم ریلویز اور دوسرے اداروں کی استعداد کار میں اضافے کیلئے دے رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :