ضرب عضب کی وجہ سے 6 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلانا ممکن ہو،رضا ربانی

منگل 28 جون 2016 15:53

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔28 جون ۔2016ء) قائم مقام صدر مملکت میاں رضا ربانی نے کہا ہے کہ حکومت کی کوششوں کی وجہ سے پولیو کے مرض میں خاطر خواہ کمی آئی ہے۔وہ روٹری انٹرنیشنل کے نمائندگان سے بات چیت کررہے تھے جنھوں نے ایوان صدر میں ان سے ملاقات کی۔قائم مقام صدر نے امید کا اظہار کیا کہ پاکستان جلد ہی پولیو سے مکمل طور پر چھٹکارا پالے گا۔

اس سلسلے میں روٹری انٹرنیشنل کی معاونت پاکستان کے لیے بہت مددگار ثابت ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

قائم مقام صدر نے کہا کہ کامیابی سے جاری ضرب عضب آپریشن کی وجہ سے 6 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلانا ممکن ہوا ہے۔ انھوں نے کہا کہ یہ بات خوش آئند ہے کہ پولیو کی روک تھام کے لیے فاٹا میں بھی کامیابی حاصل ہوئی ہے۔ قائم مقام صدر نے کہا کہ پولیو ورکرز مرض کی روک تھام کے لیے اپنی جان بھی دینے سے نہیں گھبرا رہے۔

حکومت پولیو ورکرز کے تحفظ کے لیے سیکیورٹی کے انتظامات کو یقینی بنا رہی ہے۔اس موقع پر انٹرنیشنل روٹری کے چیئرمین مائیکل میک گورن نے قائم مقام صدر کو اپنی تنظیم کی پاکستان میں فلاحی سرگرمیوں کے متعلق آگاہ کیا۔ انھوں نے کہا کہ پولیو کی روک تھام کے علاوہ روٹری انٹرنیشنل صاف پانی اور تعلیم پر توجہ دے رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :