بالی وڈ اداکار فلم کی ناکامی پر برہم ، ہوٹل کا فرنیچر توڑ ڈالا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 28 جون 2016 15:50

بالی وڈ اداکار فلم کی ناکامی پر برہم ، ہوٹل کا فرنیچر توڑ ڈالا

ممبئی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔28جون 2016ء) :بالی وڈ اداکار پلکیت سرمت اور بالی وڈ اداکارہ یامی گوتم کی ایک اور فلم ’جنونیت‘ باکس آفس پر کامیابی نہ سمیٹ سکی جس کا غم و غصہ شاید پلکیت برداشت نہ کر سکے اور آپے سے باہر ہو گئے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق لگاتار دو فلموں کی ناکامی پر برہم اور مایوسی کا شکار بالی وڈ اداکار پلکیت نے ممبئی ائیر پورٹ پر اپنی مبینہ گرل فرینڈ یامی گوتم کے ساتھ تصویر بنائے جانے پر ایک میڈیا ہاﺅس کو دھمکی دی جبکہ ہوٹل کا فرنیچر بھی توڑ ڈالا۔

غصے میں ہوٹل کا فرنیچر توڑنے کے بعد پلکیت نے فلم کے پروڈیوسرپر ہوٹل میں سامان توڑنے کے نتیجے میں ہونے والے نقصان کا خمیازہ بھرنے کےلیئے دباﺅ بھی ڈالا۔ذرائع کے مطابق فلموں کی پروموشن پر زیادہ خرچ نہ کرنے پر پلکیت پروڈیوسرز پر بھی برہم تھے۔جس پر انہوں نے ہوٹل کا فرنیچر توڑنے کے بعد ہوٹل انتظامیہ کو ہدایت کی کہ وہ پروڈیوسر سے پچاس ہزار روپے طلب کر لیں۔

متعلقہ عنوان :