حکمران عوام کو دھوکہ دینے کیلئے روائتی الزامات کی سیاست پر اتر آئے ہیں ،بیرسٹر افتخار علی گیلانی

منگل 28 جون 2016 15:49

مظفر آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28 جون ۔2016ء)مسلم لیگ (ن) کے امیدوار قانون ساز اسمبلی حلقہ تین سٹی مظفرآباد بیرسٹر افتخار علی گیلانی نے کہا ہے کہ جن کی سیاسی ولدیت مشکوک ہے وہ مظفرآباد کے عوام کے حقوق کے دعویدار نہ بنیں یہ لوگ عوام کو دھوکہ دینے کیلئے روائتی اور الزامات کی سیاست پر اتر آئے ہیں ۔سردار عبدالقیوم خان اور سردار عتیق احمد خان کیخلاف کرپشن کی چارج شیٹ جاری کرنے والے آج انکے امیدوار بن کر الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں انسان کا کردار ہی اسے دوسروں سے ممتاز بناتا ہے عثمان عتیق کے حق میں دستبرداری اور رضوان قریشی کے احکامات بجا لا کر انتخابی مہم چلانے والے اتحادی امیدوار نے عوام کیساتھ تاریخی غداری کی موصوف اب ناقابل اعتبار ہو چکے جماعتیں اور نظریات بدلنے کے ساتھ ساتھ عوام کو فروخت کرنے والوں پر عوام کسی صورت اعتبار نہیں کرتے گزشتہ انتخابات میں ووٹ لے کر غائب ہونیوالوں کو چار سال بعد عوام کی یاد آئی اب عوام انہیں قبول کرنے کو تیار نہیں ہیں وزیراعظم چوہدری عبدالمجید کی کاسہ لیسی کر کے کروڑوں روپے کی تعمیراتی سکیمیں ہڑپ کرنیوالے عوام کے سامنے بے نقاب ہو چکے ہیں اتحادی امیدوار صرف ڈھائی کروڑروپے کے عوض عثمان عتیق کے حق میں دستبردار ہو کر تاریخی غداری کے مرتکب ہوئے قریبی عزیز کی ترقی اور سکیموں میں کرپشن کے باعث چوہدری مجید کیساتھ اختلافات ہوئے اب نئی سیاسی جماعت کے نام پر شہریوں کو فروخت کرنے کیلئے دوبارہ میدان میں آچکے ہیں عوام کی طرف سے پذیرائی نہ ملنے پر یہ عناصر حواس باختہ ہو کر الزام تراشی اورروائتی منافقت پر اتر آئے ہیں21جولائی کو باشعور شہریان مظفرآباد ظلم کی سیاہ رات کیخلاف علم بغاوت بلند کرتے ہوئے ووٹ کی پرچی سے ان مفاد پرستوں کو چلتا کرینگے ان خیالات کا اظہار انہوں نے مختلف مقامات پر منعقدہ کارنر میٹنگز سے خطاب کرتے ہوئے کیا دارالحکومت کے علاقہ اپر چھتر سے محمد اشفاق ڈار ، محمد خالد لوہار گلی سے مسلم کانفرنس کے مرکزی رہنما سید نعمت شاہ کی قیادت میں محمد اکرم ، سید زمان شاہ ، منورشاہ ، نور شاہ ، غلام حسین شاہ ، علی احمد شاہ ، زبیر شاہ ، قاسم شاہ ذیشان بخاری ، یونس چوہدری ، احمد شاہ ، لیاقت شاہ ، عظمت شاہ اور صدیق شاہ چھتر سے محمد خورشید اعوان عاقب اعوان اور حارث اعوان جبکہ چہلہ سے عبدالرشید اعوان المعروف سپرکی قیادت میں محمد نذیر اعوان ، راجہ غلام مرتضیٰ ، راجہ گلزار احمد ، انصر اعوان ،م؟حمود احمد بٹ، صدیق کیانی ، راجہ شبیر خان فیضان کیانی،نذر اعوان انجم اعوان ذیشان اعوان،عبید سواتی نے مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کر لی ۔

(جاری ہے)

بیرسٹر افتخار علی گیلانی نے کہا کہ نئے لوگوں کی شمولیت سے مسلم لیگ ن مضبوط ہو گی آپ کی شمولیت مظہر ہے کہ لوگ واقعی تبدیلی چاہتے ہیں آنے والے وقت میں مظفرآباد ترقی کرے گا ہماری پوری کوشش ہے کہ بے روزگاری کا خاتمہ ہو اور پڑھے لکھے نوجوانوں کو ان کا جائز مقام ملے آپ کو حقیقی تبدیلی ن کی حکومت میں محسوس ہو گی بنارسی ٹھگوں سے عوام واقف ہیں انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی حکومت نے مظفرآباد کے عوام کیساتھ ظلم اور نا انصافیاں کی ہیں مسلم لیگ ن کی حکومت میں وزار ت عظمیٰ مظفرآباد کے پاس ہو گی مظفرآباد اپوزیشن کے بجائے حکومت میں ہو گا تو تعمیر وترقی اور عوامی خوشحالی کے نئے دور کا آغاز ہو گا سلطان محمود اب دوبارہ سوئی گیس لگانے کے اعلانات کر رہا ہے 2001میں سوئی گیس مظفرآباد سے منتقل کرنیوالوں کو شرم نہیں آتی ۔