تتلے عالی ،معمولی تلخ کلامی پر چار افراد نے فائرنگ کرکے 40سالہ شخص کی ٹانگیں چھلنی کردیں

منگل 28 جون 2016 15:47

تتلے عالی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28 جون ۔2016ء) معمولی تلخ کلامی پر چار افراد نے فائرنگ کرکے چالیس سالہ شخص کی ٹانگیں چھلنی کردیں شدید زخمی حالت میں ہسپتال داخل تفصیل کے مطابق نواحی گاؤں مرالی والہ کے رہائشی محمد رفیق کی گاؤں ہی کے قاسم سے معمولی تلخ کلامی ہوئی معاملہ رفع دفع ہوگیا بعد اذاں قاسم نے دل میں رنجش رکھتے ہوئے اپنے ساتھیوں علی رضا ، راشد،علی اصغر علی کے ہمراہ گھر میں گھس کر محمد رفیق کو تشد د کا نشانہ بنایا اور گھسیٹے ہوئے گلی میں لے آئے اور فائرنگ کرکے ٹانگین گولیوں سے چھلنی کردیں اور للکارے مارتے ہوئے فرار ہوگئے۔

متعلقہ عنوان :