امجد صابری کے قاتلوں کے قریب پہنچ چکے ہیں، آئی جی سندھ

منگل 28 جون 2016 15:44

امجد صابری کے قاتلوں کے قریب پہنچ چکے ہیں، آئی جی سندھ

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28 جون ۔2016ء) آئی جی سندھ پولیس اے ڈی خواجہ نے امجد صابری کے قاتلوں کے قریب پہنچنے کا دعویٰ کیا ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا سے بات چیت میں آئی جی سندھ نے بتایا کہ پولیس مقتول امجد صابری کے قاتلوں کے بہت قریب پہنچ چکی ہے جب کہ مغوی اویس شاہ سے متعلق یقین ہے کہ اغواکاروں نے انہیں کراچی میں ہی رکھا ہوا ہے تاہم ان کا موبائل فون آن کرنا اور اس سے کہیں اور کی لوکیشن ظاہر کرنا تفتیشی حکام کو گمراہ کرنے کی کوشش ہے۔

واضح رہے کہ چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کے بیٹے اویس شاہ کو 20 جون کو دن دہاڑے کلفٹن سے اغوا کیا گیا اور اس حوالے سے بھی تفتیشی ادارے کوئی اہم سراغ لگانے میں کامیاب نہیں ہوسکے ہیں تاہم اویس شاہ کے اغوا کے 72 گھنٹے بعد ان کا موبائل فون آن ہوا جو صرف 6 منٹ تک آن رہا جب کہ موبائل کی لوکیشن خیبرایجنسی ظاہر ہوئی ہے جسے تفتیشی حکام نے گمراہ کی کوشش قرار دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :