سندھ ہوئی کورٹ، فشر مین کو آپریٹوسوسائٹی کے ملازمین کو عید پر بونس دینے کا حکم

منگل 28 جون 2016 15:44

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28 جون ۔2016ء) سندھ ہائی کورٹ نے فشر مین کو آپریٹوسوسائٹی کے ملازمین کو عید پر بونس دینے کا حکم دیا ہے۔منگل کو فشر مین کو آپریٹوسوسائٹی کی سی بی اے یونین کی جانب سے دائر درخواست پرسندھ ہائی کورٹ میں سماعت ہوئی۔

(جاری ہے)

درخواست میں یونین کی جانب سے سوسائٹی ملازمین کو بونس دینے کی استدعا کی گئی ہے۔درخواست میں کہاگیا کہ عدالتی حکم پر اکاؤنٹ بند ہیں،صرف ملازمین کی تنخواہ جاری کی جاتی ہے،عید سر پر ہے ملازمین کو عید بونس دیئے جائیں۔دوران سماعت عدالت نے 2013-14 کے سوسائٹی ملازمین کو بونس جاری کرنے کا حکم دے دیا۔عدالت نے ہائی کورٹ کے ناظر کو بونس جاری کرنے کاحکم دیا۔

متعلقہ عنوان :