مفتی عبدالقوی کا مکروہ چہرہ بند کمرے میں دیکھا،میری زندگی کو خطرہ ہے۔قندیل بلوچ

وزیرداخلہ سندھ کر سکیورٹی کیلئے نوٹس بھیجا ہے،ایف آئی اے سے مطالبہ ہے کہ میرا پاسپورٹ یا شناختی کارڈ میڈیا میں کیسے آیا اس کے خلاف کاروائی کی جائے۔ماڈل قندیل کی پریس کانفرنس

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ منگل 28 جون 2016 15:43

مفتی عبدالقوی کا مکروہ چہرہ بند کمرے میں دیکھا،میری زندگی کو خطرہ ہے۔قندیل ..

کراچی(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔28جون 2016ء) :ماڈل قندیل بلوچ نے کہا ہے کہ میری زندگی کو خطرہ ہے ،دھمکیاں مل رہی ہیں، وزیرداخلہ سندھ کر سکیورٹی کیلئے نوٹس بھیجا ہے، ایف آئی اے سے مطالبہ ہے کہ میرا پاسپورٹ یا شناختی کارڈ میڈیا میں کیسے آیا اس کے خلاف کاروائی کی جائے۔انہوں نے آج یہاں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ میری زندگی کو خطرہ ہے ،دھمکیاں مل رہی ہیں۔

دھمکی آمیز فون کالز اور ای میلز موصول ہورہی ہیں۔

(جاری ہے)

اس کیلئے وزیرداخلہ سندھ کر سکیورٹی کیلئے نوٹس بھیجا ہے۔قندیل بلوچ نے کہا ہے کہ عبدالقوی اللہ کی پکڑ میں آئے،میں بس ذریعہ بنی ہوں۔علماء کرام کی عزت کرتی ہوں جنہوں نے مذہب کو زندہ رکھا ہوا ہے۔تمام مفتی یا علماء بے نہیں ہوتے۔انہوں نے کہا کہ میں نے مفتی کا مکروہ چہرہ بند کمرے دیکھا ہے،میں نے سوچا کہ اس کا مکروہ چہرہ لوگوں کے سامنے کیسے لے کر آنا ہے۔میں صحافی نہیں ہوں میرا کام مفتی عبدالقوی کو بے نقاب کرنا تھا جو میں نے کردیا ہے۔

متعلقہ عنوان :