آئی جی سندھ کا یوم علی پر سیکیورٹی کے فول پروف اقدامات اور عمدہ کارکردگی پر سندھ پولیس کو مبارکباد کا پیغام

منگل 28 جون 2016 15:35

کراچی ۔ 28 جون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔28 جون۔2016ء) آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے یوم علی کے موقع پر صوبائی سطح پر منعقدہ مجالس اور برآمد ہونے والے جلوسوں کی سیکیورٹی اقدامات میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر سندھ پولیس کو شاباش دیتے ہوئے مبارکباد کا پیغام دیا ہے۔

(جاری ہے)

منگل کو ترجمان سندھ پولیس کے جاری کردہ بیان کے مطابق انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک کے بقیہ ایام میں فول پروف سیکیورٹی اقدامات کے تسلسل کو جاری رکھتے ہوئے شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لئے مجموعی اقدامات کو انتہائی ٹھوس اور موثر بنایا جائے۔