دبئی:کریڈٹ کارڈ کے استعمال پر کوئی فیس وصول نہ کی جائے : وزارتِ معاشیات کا انتباہ

منگل 28 جون 2016 15:33

دبئی:کریڈٹ کارڈ کے استعمال پر کوئی فیس وصول نہ کی جائے : وزارتِ  معاشیات ..

دبئی:(اْردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28جون 2016ء): وزارتِ معاشیات نے کریڈٹ کارڈ پر سروسز فراہم کرنے والی تمام فرموں کو خبردار کیا ہے کہ وہ کسی بھی صورت کریڈٹ کارڈ کے استعمال پر فیس وصول نہ کریں۔ اگر کوئی اس قانون کی خلاف ورزی کا مرتکب پایا گیا ۔اس کو 100,000درہم تک جرمانہ کیا جائے گا۔ اس فیصلے کو پہلے ہی ایجوکیشن ، صحت اور ایوایشن سروسز مہیا کرنے والوں پر لاگو کیا جا چکا ہے۔

(جاری ہے)

اب وزارت نے دوکانوں اور دوسرے بڑی کمپنیوں کےآوٹ لیٹس کو بھی خبردار کیا ہے کہ وہ ایسا کرنے سے باز آجائیں۔ورنہ ان کے خلاف کاروائی کی جائے گی۔ اور بھاری جرمانہ عائد بھی کیاجا سکتا ہے۔ کریڈٹ کارڈ پر اس سال کے آخر تک تمام فیسیں ختم کر دی جائیں گی۔انہوں نے اس بارے میں کریڈٹ کارڈ ہولڈرز کو بھی کہا ہے کہ کسی بھی خلاف ورزی کرنے والے کی رپورٹ اسی وقت درج کروائیں تا کہ اس کے خلاف کاروائی کی جا سکے ۔