بینک دولت پاکستان یکم جولائی کو تعطیل کے باعث بند رہے گا

منگل 28 جون 2016 15:32

کراچی ۔ 28 جون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔28 جون۔2016ء) بینک دولت پاکستان یکم جولائی بروز جمعہ بینک ہالیڈے کے سبب لین دین کے لئے بند رہے گا۔

(جاری ہے)

منگل کو مرکزی بینک سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق بینک ہالیڈے کے باعث تمام بینک، ڈی ایف آئیز، مائیکرو فنانس بینک یکم جولائی کو پبلک ڈیلنگ کے لئے بند ہوں گے۔ تاہم بینکوں، ڈی ایف آئیز، ایم ایف بیز کے تمام ملازمین معمول کے مطابق دفاتر میں حاضر ہوں گے۔