ریاض:مریض نے فائرنگ کرکے ہسپتال کے دو ملازمین کو زخمی کر دیا

منگل 28 جون 2016 15:19

ریاض:مریض نے فائرنگ کرکے ہسپتال کے دو ملازمین کو زخمی کر دیا

ریاض:(اْردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28جون 2016ء): ریاض کے مقامی ہسپتال میں ایک مریض نے استقبالیہ پر موجود ایک مرد اور خاتون کو پستول کے فائر کر کے زخمی کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق سعودی مریض نے ہسپتال کے استقبالیہ پر موجو د خاتون اور مرد کی ٹانگوں پر اچانک گولیاں چلا دیں ۔ اس کے بعد وہ ہوائی فائرنگ کر تا ہوا وہاں سے بھاگ گیا۔

(جاری ہے)

ہسپتال انتظامیہ نے پولیس کو اس واقعہ کی فوراََ اطلاع دی ۔

پولیس نے ریاض کے مقامی علاقے سے فائرنگ کرنے والے شخص کو گرفتار کر لیا ہے ۔ پولیس کے ترجمان نے بتایا ہے کہ وہ ملزم سے فائرنگ کرنے کے محرکات کے بار ے میں تحقیقات کر رہے ہیں۔ واضع رہے کہ کچھ عرصہ قبل ایک سعودی شہری نے ڈاکٹر کو فائرنگ کر کے قتل کرنے کی کوشش کی تھی.مذکورہ ڈآکٹر نے اس کی حاملہ بیوی کا اآپریشن کیا تھا .