نوجوان نے فلائی اوور سے کود کر خود کشی کر لی

منگل 28 جون 2016 15:17

فیصل آباد۔28 جون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔28 جون۔2016ء) نامعلوم نوجوان نے فلائی اوور سے کود کر خود کشی کر لی جسے ریسکیو 1122 نے طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا۔

(جاری ہے)

پولیس ذرائع کے مطابق جھال خانوآنہ چوک میں فلائی اوور سے نوجوان نے نامعلوم وجوہات کی بناء پر چھلانگ لگا دی ۔واقعے کی اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 نے نوجوان کو ہسپتال منتقل کیا۔ پولیس نے ورثاء کی تلاش کے لئے قریبی مساجد میں اعلانات بھی کروائے تاہم نوجوان کی شناخت نہ ہو سکی۔

متعلقہ عنوان :