عوام کی امداد سے معصوم زندگیوں کی شمع روشن ہے، صاحبزادہ حلیم

منگل 28 جون 2016 15:13

پشاور ۔28 جون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔28 جون۔2016ء)فرنٹیئر فاؤنڈیشن کے چیئرمین صاحبزادہ محد حلیم نے کہا ہے کہ عوام صدقات،خیرات و زکواة فرنٹیئر فاؤنڈیشن کو دیں تاکہ امراض خون میں مبتلا بچوں کو فراہم کی جانے والی انتقال خون کی سہولیات کو مزید بہتر بنایا جا سکے۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ فرنٹیئر فاؤنڈیشن پشاور، کوہاٹ اور سوات سنٹرز میں تھیلی سیمیا، ہیموفیلیا اور خون کی دیگر بیماریوں میں مبتلا بچوں کو مخیر حضرات کے تعاون سے انتقال خون کی مفت سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں ان موروثی بیماریوں کے ان مراحل سے گزرنا بچوں اور والدین دونوں کے لئے بہت مشکل ہے ادارہ مخیر حضرات کے تعاون سے چل رہا ہے عوام کی امدادکی بدولت معصوم زندگیوں کی شمع روشن ہے انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ صدقات و خیرات اور زکواة فرنٹیئر فاؤنڈیشن کو دیں۔