بلاول کی سندھ حکومت سے ناخوشی والی کوئی بات نہیں۔نثار کھوڑو

بلاول بھٹو نے مناسب بات کی ہے کہ ہوم منسٹر جواب دیں۔پیپلزپارٹی کوآرڈینیشن کمیٹی کے چیئرمین کی وضاحت

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ منگل 28 جون 2016 15:09

بلاول کی سندھ حکومت سے ناخوشی والی کوئی بات نہیں۔نثار کھوڑو

کراچی(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔28جون 2016ء) :پیپلزپارٹی کوآرڈینیشن کمیٹی کے چیئرمین نثار کھوڑو نے کہا ہے کہ بلاول کی سندھ حکومت سے ناخوشی والی کوئی بات نہیں، بلاول بھٹو نے مناسب بات کی ہے کہ ہوم منسٹر جواب دیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے بلاول بھٹو کی میڈیا گفتگو کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ امجد صابری کے اہلخانہ نے بلاول کے آنے پر خوشی کا اظہار کیا۔بلاول امجد صابری کے اہل خانہ سے تعزیت کیلئے گئے،وزیرداخلہ بھی انکے ہمراہ تھے۔نثار کھوڑو نے کہا کہ ضلعی صدر کی مستقل نامزدگی پی پی چیئرمین کرتے ہیں۔کوآرڈینیشن کمیٹی کا کام صرف ضلعی سطح پرنامزدگی کے نظام کو شفاف بنانا ہے۔

متعلقہ عنوان :