قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی کابینہ سیکرٹریٹ کا اجلاس کل ہوگا

منگل 28 جون 2016 14:59

اسلام آباد ۔ 28 جون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔28 جون۔2016ء) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے کابینہ سیکرٹریٹ کا 62واں اجلاس کل بدھ کو پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقد ہوگا ۔اجلاس کی صدارت رانا محمد حیات خان کریں گے ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں گذشتہ اجلاس کے منٹس کی توثیق ‘ دی نیشنل ائیر ٹرانسپورٹیشن سیفٹی بورڈ بل 2014‘ شہید ذوالفقار علی بھٹو میڈیکل یونیورسٹی اسلام آباد ترمیمی بل 2014‘ سول سرونٹ (ترمیمی بل 2014‘ عربی کو لازمی تعلیم قرار دینے کے بل 2015‘ نیشنل کمیشن فار منیارٹی ایجوکیشن بل 2015پر غور کیا جائے گا جبکہ نئے اسلام آباد ائیر پورٹ کے لئے لنک روڈ ‘پانی کے ذخائر اور لاہور ائیر پورٹ کے توسیعی کام سے متعلق رپورٹ ‘پی آئی اے کے ائیر کرافٹ سے ہیروئن برآمد ہونے پر پی آئی اے‘ اے این ایف اور کسٹمز حکام بریفنگ دیں گے ۔

کمیٹی کو پی آئی اے کو چکن فراہمی کے حوالے سے تنازعہ کے بارے میں آگاہ کیا جائے گا ۔

متعلقہ عنوان :