دبئی: روزے کے بارے میں ضرورت سے زیادہ شکوک وشبہات میں نہیں پڑنا چایئے : گرینڈ مفتی

منگل 28 جون 2016 14:54

دبئی: روزے کے بارے میں ضرورت سے زیادہ شکوک وشبہات میں نہیں پڑنا چایئے ..

دبئی:(اْردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28جون 2016ء): دبئی اسلامک اینڈ چیئرٹیبل ایکٹیویٹی ڈپارٹمنٹ (آئی اے سی ا ے ڈی) کے گرینڈ مفتی ڈاکٹرعلی احمد مشائل نے کہا ہے کہ مسلمان کوروزے کے بارے میں ضرورت سے زیادہ شکوک و شبہات اور شیطان کے وسوسوں پر توجہ نہیں کرنی چاہئے. روزہ اسلا م کے پانچ ستونوں میں سے ایک ہے ۔

(جاری ہے)

جس کو پورا کرنے کااجروثواب دنیا اور آخرت میں ضرور ملے گا ۔ ایک مسلمان کو روزوں کے بارے میں شکوک و شبہات کےپیدا کرنے اور جنونی بننے سے روزہ کو مکمل کرنے میں مشکلات پیش آتی ہیں۔ اسلیئے روزے کے بارے میں چھوٹی چھوٹی باتوں کے لیئے شکوک وشبہات میں نہیں پڑنا چاہیئے۔ البتہ کوئی بڑا مسلہ ہو تو اس کے بارے میں کسی عالم دین سے پوچھنا ضروری ہے.