پانامہ لیکس کے معاملے پر وزیر اعظم میاں نواز شریف کے خلاف نیب سے انکوائری کرانے کے لئے دائر درخواست کی جلد سماعت اور بنچ کی تبدیلی کے لئے لاہور,ہائیکورٹ میں متفرق درخواست دائر کردی گئی.

Umer Jamshaid عمر جمشید منگل 28 جون 2016 14:51

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔28 جون۔2016ء ) یہ متفرق درخواست تحریک انصاف کے رہنماء گوہر نواز سندھو ایڈووکیٹ کی جانب سے دائر کی گئی ہے.درخواست میں کہا گیا یے کہ وزیراعظم اور ان کے خاندان کے افرادنے اپنے اثاثے چھپائے، رقم غیرقانونی طور پر بیرون ملک منتقل کی، اور قوم سے غلط بیانی کی۔

(جاری ہے)

نیب آرڈیننس کے سیکشن اٹھارہ کے تحت وزیر اعظم کے خلاف پانامہ لیکس کے معاملے پر نیب از خود کاروائی کا اختیار رکھتا ہے ۔درخواست میں کہا گیا یے کہ وزیر اعظم کے خاف انکوائری کے معاملے میں کیس کی حساسیت کے پیش نظر جلد سماعت کی جائے جبکہ اس کیس کو جسٹس شاید وحید سے ٹرانسفر کر کے دوسرے بنچ میں منتقل کیا جائے.