پیپلزپارٹی آزادکشمیر میں کارکردگی کی بنیاد پر دوبارہ حکومت بنائیں گے‘ 21جولائی کو تیر سب پر چل جائے گا ‘سب کے غبارے سے ہوا نکل جائیگی ‘میرپور کے ہر گھر سے بھٹو نکلے گا ‘جیت پیپلزپارٹی کے امیدوار کی ہی ہو گی

پیپلزپارٹی آزادکشمیر میرپو ر ڈویژن کے سیکرٹری اطلاعات شاہد محمود راٹھور کی صحافیوں سے بات چیت

منگل 28 جون 2016 14:49

میرپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔28 جون ۔2016ء)پاکستان پیپلزپارٹی آزادکشمیر میرپو ر ڈویژن کے سیکرٹری اطلاعات شاہد محمود راٹھور نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی آزادکشمیر میں کارکردگی کی بنیاد پر دوبارہ حکومت بنائیں گے 21جولائی کو تیر سب پر چل جائے گا اور سب کے غبارے سے ہوا نکل جائیگی میرپور کے ہر گھر سے بھٹو نکلے گا جیت پیپلزپارٹی کے امیدوار کی ہی ہو گی ۔

ان خیالات کاا ظہار انہوں نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہاکہ میرپور کے ساتھ پیپلزپارٹی کے ساتھ ہے انشاء اللہ پیپلزپارٹی میرپور سمیت پورے آزادکشمیر سے کلین سویپ کر کے دوبارہ حکومت بنائے گی ۔انہوں نے کہا کہ میرپور کا عوامی ایم ایل اے صرف الیکشن کے دنوں میں ہی میرپور میں نظر آتا ہے اس نام نہاد عوامی ایم ایل کو میرپور کے مسائل سے کوئی غرض نہیں میرپو رکے عوام اس لیڈر کو پہچان چکے ہیں اور اب اسے ووٹ نہیں دینگے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سلطان نے کبھی میرپور کے مسائل پر اسمبلی میں آواز نہیں اٹھائی میرپور کے شہری اس سے آج سے سوال کرتے ہیں کہ ممبر اسمبلی بننے بعد آج تک اس نے میرپور کے لیے کیا کیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ میرپور کے عوام اب با شعور ہو چکے ہیں اور انشاء اللہ ووٹ کی طاقت سے اس سے بدلہ لینگے ۔انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی سے ٹکرانے والے ہمیشہ پاش پاش ہوئے ہیں پیپلزپارٹی آج بھی عوام کے اندر زندہ ہے اسے ختم کرنے والے خود ختم ہو جائینگے ۔