ڈپٹی کمشنر مظفرآباد نے ریڑھیوں کے ذریعے آئس کریم فروخت کرنے پر پابندی عائد کر دی

منگل 28 جون 2016 14:49

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔28 جون ۔2016ء)ڈپٹی کمشنر مظفرآباد مسعود الرحما ن نے ضلع ہذا میں ریڑھیوں کے ذریعے آئس کریم فروخت کرنے پر پابندی عائد کر دی ہے ۔ خلاف ورزی کرنے والے کے خلاف زیر دفعہ 188 APCکے تحت کاروائی ضابطہ عمل میں لائی جائے گی۔