عوام عید پر زائد کرایہ وصول کرنے کی صورت میں قریب ترین پولیس چوکی یا ٹریفک پولیس کو نوٹ کروائیں یا براہ راست سیکرٹری ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے فون نمبر پر رابطہ کریں‘چیئرمین آزاد کشمیر ٹرانسپورٹ اتھارٹی مظفرآباد

منگل 28 جون 2016 14:48

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔28 جون ۔2016ء)چیئرمین آزاد کشمیر ٹرانسپورٹ اتھارٹی مظفرآباد کے دفتر سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق عید الفطر کی آمد کی وجہ سے عوام الناس اور سرکاری ملازمین کا پبلک ٹرانسپورٹ گاڑیوں پر اوورلوڈنگ ہو چکی ہے جبکہ گاڑیوں کی چھتوں اور پوڑیوں پر بھی مسافر سوار کیے جا رہے ہیں اور عید کے دوارن مسافروں سے زائد کرایہ وصول کیا جاتاہے مالکان منہ مانگا کرایہ وصول کرتے ہیں ان وجوہات کی وجہ سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔

(جاری ہے)

عوام الناس کی مشکلات میں کمی کیلئے عوام الناس سے اپیل ہے کہ زائد کرایہ وصول کرنے کی صورت میں قریب ترین پولیس چوکی یا ٹریفک پولیس کو نوٹ کروائیں یا براہ راست سیکرٹری ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے فون نمبر 05822-920002موبائل نمبر0300-5194595اپنی شکایات درج کروا سکتے ہیں ۔