کشمیری باشعور ہیں وہ امانت اہل تک پہنچائینگے‘ حبیب الرحمان

منگل 28 جون 2016 14:48

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔28 جون ۔2016ء) آزادکشمیر کے الیکشن اور یوم احتساب قریب ہے۔21جولائی احتساب کا دن ہے۔ عوام بلے کا انتخاب کرکے مفاد پرستوں کا احتساب کرینگے۔ عوام دانشمندانہ فیصلہ کرینگے۔ تحریک انصاف کے علاوہ کوئی آپشن نہیں ۔ عوام تحریک انصاف کو بھاری اکثریت سے کامیاب بنائیں گے۔ انشاء اللہ تحریک انصاف حکومت بناکر ناانصافیوں کاازالہ کریگی ۔

نوجوانوں کو بہترین مستقبل ملے گا۔ عوام کا حق حکمرانی بحال ہو گا۔عوام سردار تبارک علی بھاری اکثریت سے اسمبلی میں بھیجیں گے۔ ان خیالات کااظہارتحریک انصاف آزادکشمیر یوسی بلگراں کے صدرحبیب الرحمان نے الیکشن مہم کے دوران عوام سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں آزادکشمیر میں سیاستدانوں نے برادری ازم کو ہوادے کر لوگوں کا استحصال کیا ہے۔

(جاری ہے)

تحریک انصاف کی بڑھتی ہوئی مقبولیت دیکھ کر اب حکمران طبقہ اور فرینڈلی اپوزیشن والے پریشانی میں مبتلاء ہیں۔ عوام عام انتخابات میں ووٹ کے ذریعے کرپٹ سیاستدانوں کا احتساب کرینگے۔اور تحریک انصاف بھاری اکثریت سے کامیاب ہو کر حکومت بنائے گی۔عوام کو ان کا حق پی ٹی آئی دلائے گی۔ووٹ قوم کی امانت ہے عوام اس کو بہترین طریقے سے استعمال کرینگے۔ امانت اس کے اہل تک پہنچنا لازمی ہے۔کشمیری باشعور ہیں وہ امانت اہل تک ہی پہنچائینگے۔