Live Updates

پی ٹی آئی کو کوٹلہ کے عوام کا مکمل اعتماد حاصل ہے‘ چوہدر ی شفیق

منگل 28 جون 2016 14:47

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔28 جون ۔2016ء) تحریک انصاف آزاد کشمیر تحصیل پٹہکہ کے چیف آرگنائزر چوہدری محمد شفیق نے کہاہے کہ کوٹلہ کے عوام نے پی پی اور ن کومسترد کردیا ہے۔کوٹلہ سے آمدہ انتخابات میں تحریک انصاف بھاری اکثریت سے کامیاب ہوگی۔سردار تبارک علی اسمبلی میں پہنچیں گے۔ نوجوان اس کی کامیابی میں اپنا بھرپور کردار ادا کرینگے۔

کوٹلہ کا یہ حال ہے کہ بچے کھلے آسمان تلے پتھروں پر بیٹھ کر تعلیم حاصل کرنے پر مجبور ہیں ۔سکول ٹھیکے پر چل رہے ہیں۔انشاء اللہ پی ٹی آئی حکومت بنا کر تما م مسائل حل کریگی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے الیکشن مہم کے دوران کارکنان سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کو کوٹلہ کے عوام کا مکمل اعتماد حاصل ہے ۔

(جاری ہے)

کوٹلہ کے عوام آزمائے ہوئے سکوں کو بار بار نہیں آزمائیں گے۔

کوٹلہ آزادکشمیر کا وہ واحد حلقہ ہے جہاں کوئی بھی ایم ایل اے پانچ سالہ پارلیمانی دور پورا کرنے کے بعد دوبارہ منتخب نہیں ہو سکا۔ جس کی بڑی وجہ عوام کیساتھ کی جانے والی ناانصافیاں ہیں ۔ اب کی بار تحریک انصاف کی ہے ۔ نوجوان برادری ازم‘ کرپشن ‘ پسندوباپسند پالیسی اور ظلم کیخلاف اکھٹے ہوچکے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ برسراقتدار ٹولہ نے پڑھے لکھے نوجوانوں کو نظرانداز کر کے جیالہ نوازی اور برادری ازم کو فروغ دیا۔ حلقہ کوٹلہ سے پی پی اور ن لیگ کا صفایا کر کے دم لیں گے۔ کوٹلہ کی 9یونین کونسلز پر پی ٹی آئی کو برتری حاصل ہے۔ جنگلی شیر کو بلے سے پیٹ کر بھگائیں گے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :