ڈسٹرکٹ ریٹرنگ آفیسر منشا غوث کا حلقہ ایل اے 6سما ہنی میں پولنگ اسٹیشن کا معائنہ

منگل 28 جون 2016 14:46

سماہنی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔28 جون ۔2016ء)ڈسٹرکٹ ریٹرنگ آفیسر منشا غوث کا حلقہ ایل اے 6سما ہنی میں پولنگ اسٹیشن کا معائینہ،تمام امیدواروں کو ضابطہ اخلاق پر مکمل پابندی کی ہدایت،امن و بحال ہر حال میں برقرار رکھا جائے گا سرکاری ملازمین پولنگ مہم کا حصہ نہ بنیں ، خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف تا دیبی کارروائی عمل میں لائی جائے گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے سما ہنی میں مختلف پولنگ اسٹیشنوں کا معائنہ کرنے کے بعد تحصیل پریس کلب سما ہنی کے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ الیکشن 2016کے لئے ضابطہ اخلاق جاری کیاجا چکا ہے تمام امیدواران ضابطہ اخلاق پر پابندی یقینی بنائیں پبلک مقامات ، سرکاری عمارات پر جھنڈا لہرانا سختی سے منع ہے ،جس امیدوار نے ضابطہ اخلاق سے ہٹ کر بینرز لگائے ہیں وہ خود وہاں سے اتار لیں اگر نہ اتارے گے تو ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی اور الیکشن کمشنر کو بھی تحریک کی جا سکتی ہے تمام امیدواران امن و امان بحال رکھیں ، ضابطہ اخلاق کی پابندی نہ کرنے والوں کے خلاف سخت تادیبی کارروائی عمل میں لائی جائے گی انہوں نے مزید کہا کہ الیکشن مہم میں سرکاری ملازمین حصہ نہ بنیں اگر کوئی سرکاری ملازم مہم کا حصہ نظر آیا تو اس کے خلاف بھی سخت کارروائی ہو گی ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر ضلع بھمبر منشا غوث نے کہا کہ تمام امیدواران ضابطہ اخلاق کی مکمل پابندی کریں اور ووٹرز کو ضابطہ اخلاق کے اندر رہ کر اپنے ووٹ کا استعمال کریں پولنگ اسٹیشن کے معائنہ کے دوران ریٹرنگ آفیسر حلقہ سماہنی چوہدری محمد شبیر بھی ان کے ہمراہ تھے ۔