بھارت کی یواے ای میں منی آئی پی ایل پاکستان کی ہوم سیریزسے متصادم

منگل 28 جون 2016 14:43

بھارت کی یواے ای میں منی آئی پی ایل پاکستان کی ہوم سیریزسے متصادم

دبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔28 جون ۔2016ء) بھارت کی یو اے ای میں مجوزہ منی لیگ پاکستان کی ہوم سیریز سے متصادم ہوسکتی ہے۔بھارتی بورڈ ستمبر میں متحدہ عرب امارات میں آئی پی ایل میلہ سجانا چاہتا ہے جس میں تمام 8 ٹیمیں شریک ہوں گی، اس کیلیے بی سی سی آئی کو یو اے ای کے تینوں اسٹیڈیمز 2 ہفتوں کیلیے درکار ہیں۔

(جاری ہے)

پاکستان کو یو اے ای میں ویسٹ انڈیز سے تین ٹیسٹ، اتنے ہی ون ڈے اور ٹوئنٹی 20 میچز کھیلنے ہیں۔دونوں ٹیمیں ستمبر کے آخری ہفتے سے پہلے یو اے ای پہنچ جائیں گی، اگر منی آئی پی ایل اس سے قبل ہی ختم ہوگئی تو کوئی مسئلہ نہیں،بصورت دیگر امارات کرکٹ بورڈ کو دونوں پارٹیوں کو خوش کرنے کیلئے کافی تگ و دوکرنا پڑے گی۔