ملتان، :بسکٹ فیکٹری کی چھت گرنے سے 8 مزدور زخمی

منگل 28 جون 2016 14:35

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔28 جون ۔2016ء ) ملتان میں بسکٹ فیکٹری کی عمارت گرنے سے 8 مزدور ملبے تلے دب گئے جنہیں ایک گھنٹے کی جدوجہد کے بعد ساتھی مزدوروں نے زخمی حالت میں نکال لیا۔

(جاری ہے)

سینٹرل جیل کے قریب بسکٹ فیکٹری کی چھت اور دیوار گرنے سے فیکٹری میں کام کرنے والے 8 مزدور ملبے تلے دب گئے جنہیں ساتھی مزدوروں نے اپنی مدد آپ کے تحت نکالا۔ ریسکیو حکام جب موقع پر پہنچے تو تمام مزدوروں کو نکالا جا چکا تھا۔ ملبے سے زخمی حالت میں نکالے گئے 8 مزدوروں کو فیکٹری کے اندر ہی طبی امداد دی گئی ، مزدوروں کیمطابق وہ معمول کا کام کر رہے تھے جس وقت حادثہ پیش آیا تاہم فیکٹری کی عمارت بھی کافی بوسیدہ تھی جس کے باعث حادثہ پیش آیا۔

متعلقہ عنوان :