ایان علی کا نام تیسری بار ای سی ایل میں شامل کرنے کے خلاف دائر رٹ کی فوری سماعت کی درخواست مسترد

منگل 28 جون 2016 14:30

ایان علی کا نام تیسری بار ای سی ایل میں شامل کرنے کے خلاف دائر رٹ کی ..

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔28 جون ۔2016ء )سندھ ہائیکورٹ نے ماڈل ایان علی کا نام تیسری بار ای سی ایل میں شامل کرنے کے خلاف دائر درخواست کی فوری سماعت کی درخواست مسترد کردی۔

(جاری ہے)

ایان علی کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے سے متعلق وفاقی سیکریٹری داخلہ اور دیگر کے خلاف توہین عدالت کیس کی سندھ ہائی کورٹ میں سماعت ہوئی۔ اس موقع پر ایڈیشنل اٹارنی جنرل کا کہناتھا کہ ای سی ایل میں نام شامل کرنے کا معاملہ سپریم کورٹ میں زیر التوا ہے اس لیے عدالت کوئی حکم جاری نہ کرے۔ عدالت نے ایان علی کی فوری سماعت کی درخواست مسترد کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ کا حکم آنے کے بعد معاملے کو دیکھا جائے گا۔