دبئی: متحدہ عرب امارات کے 82فیصد رہائشی اپنے آئی ڈی کوڈ کے بارے میں نہیں جانتے : سروے رپورٹ

منگل 28 جون 2016 14:23

دبئی: متحدہ عرب امارات کے 82فیصد رہائشی اپنے آئی ڈی کوڈ کے بارے میں نہیں ..

دبئی:(اْردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28جون 2016ء): پچھلے دنوں ہونے والے سروے میں یہ جاننے کی کوشش کی گئی کے کتنے فیصد افراد جاری کردہ آئی ڈی کارڈ کے پن کوڈ کے بارے میں جانتے ہیں۔ ایک سروے کے مطابق تقریباََ 82فیصد افرادکا کہنا تھا کہ وہ اس کے بار ے میں کچھ نہیں جانتے۔سروے میں حصہ لینے والے 13,034افراد کو اپنے آئی ڈی کارڈ کی آئی ڈی کا بالکل پتہ نہیں تھا۔

آئی ڈی کارڈ پر جاری کردہ پن کوڈ میں آپ کے بارے میں تمام معلومات ہوتی ہیں۔آئی ڈی کا رڈ چار ہندوسوں پر مشتمل ہوتا ہے۔ جس کو بدلنا بھی ضروری ہوتا ہے۔ حکام کی طرف سے تمام کارڈ ہولڈرز کو کہا جاتاہے کہ اپنا خفیہ نمبر رجسٹردکریں۔ اماراتی آئی ڈی کارڈ کی ای۔سروسز حاصل کرتے وقت اس پن کوڈ کا استعمال کیا جا تا ہے۔ اگر کوئی اپنا آئی ڈی کارڈ کا پن نمبر بھول جائے تو وہ کسی بھی کسٹمر سنٹرسے جا کر تبدیل شدہ نیا پن کو ڈ حاصل کرسکتا ہے۔

(جاری ہے)

اگر کسی کو اپنا پن کوڈ یا د نہیں ہے اور وہ تین بار سے زیاد ہ غلط نمبر لگاتا ہے تو اسکا کارڈ کینسل کر دیا جائے گا۔ اور اس کارڈ کے مالک کو دوبارہ نئے نمبر کے لیئے کسٹمر سنٹر جانا پڑے گا۔جہاں سے اسے نیا نمبر جاری کیا جائے گا۔نئے آئی ڈی کارڈ ایکٹیویٹ کروانے کے لیے کارڈ مالک کو کسٹمرز سنٹر اپنا اصلی اماراتی آئی ڈی کارڈ لے کر جانا ضروری ہوگا۔ انگھوٹھوں کے نشان لینے کے بعد اسے نیا پن کوڈ جاری کیا جائے گا۔ اماراتی کارڈ میں اس شخص کا نام، تاریخ پیدائش، اور دیگر معلومات درج کی گئی ہوتی ہیں.

دبئی: متحدہ عرب امارات کے 82فیصد رہائشی اپنے آئی ڈی کوڈ کے بارے میں نہیں ..