نشہ جیسے ناسو ر کو معاشر ے سے ختم کر کے ہی دم لیں گے ‘ ڈاکٹر ظفر اقبال میاں

منگل 28 جون 2016 14:17

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28 جون ۔2016ء) منشیات ایک ناسور ہے جس سے معاشرے میں بگاڑ پیدا ہوتا ہے ،منشیات انسانی صحت کا دشمن ہونے کے ساتھ ساتھ ماحول اور قدرتی حسن کے بگاڑ کی بھی ذمہ دار ہے لہٰذا اس سے نجات اور چھٹکاراپانا ہی عقلمندی اور دانشور ی ہے ان خیالات کا اظہار گلوبل این جی او ،ریہیب سینٹرکے چیئرمین ڈاکٹر ظفر اقبال میاں اور سیکرٹری انفارمیشن ڈاکٹر محمد افضل میو نے گلوبل این جی او و ریہیب سینٹر کے زیرِ اہتمام انسدادِ منشیات کے عالمی دن کے حوالے سے منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اُنہوں نے کہا کہ گلوبل این جی اوگزشتہ اٹھار ہ سال سے اس ناسور کے خلاف جنگ لڑر ہی ہے۔معاشرے میں شعور آگاہی روک تھا م کے ساتھ ساتھ اس موذی مرض میں مبتلا مریضوں کا علاج اوربحالی گلوبل این جی او و ریہیب سینٹر میں جاری ہے۔

(جاری ہے)

انسداد منشیات کے اس پروگرام میں گلوبل این جی او کے مرکزی عہدیداران جنرل سیکرٹری ڈاکٹر سلیم اختر۔نامور آئی سرجن مسز تبسم فاروق ،مظہر اقبال میاں ،ماہر نفسات ثوبیہ اکرام،ارم چوہدری اسسٹنٹ ڈائریکٹر انٹی نارکوٹکس فورس عاصم افضل ،ماریہ علی ،ڈاکٹرمحمد افضل میو،مختار احمد،شکیل احمدخان، مشہور ماڈل ڈولی۔محکمہ ایکسائز و نارکوٹکس کے افسران ماسٹر پرویز اقبال خان،مقدر رضا خان،عاصم رحمان ،اور چیرمین ماڈل ٹاؤن لنک روڈ سہیل ایوب شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :