سرکاری اور غیر سرکاری این جی اوز اور دیگر کمیونٹی لیڈرزکے اشتراک سے چھوٹے کنبے کے تصور کو رواج دینا ہوگا‘ ذکیہ شاہنواز

منگل 28 جون 2016 14:17

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28 جون ۔2016ء) صوبائی وزیر بہبود آبادی بیگم ذکیہ شاہنواز نے کہا ہے کہ عوام کو دیہی اور شہری علاقوں میں بڑھتی ہوئی آبادی کے نقصانات سے متعلق مذہبی ، معاشی اور معاشرتی تناظر میں فیملی پلاننگ اور بچوں میں مناسب وقفے بارے مکمل آگاہی فراہم کی جارہی ہے نیز محکمہ بہبود آبادی پنجاب لوگوں کو بڑھتی ہو ئی آبادی اور اس سے پیدا ہونے والے مسائل سے مختلف فورمز پر آگاہ کر رہا ہے ۔

اس امر کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں این جی اوز کے نمائندگان سے بات کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ بڑھتی ہو ئی آبادی کی وجوہات میں نقل مکانی ، ناخواندگی ، خاندان کی تعداد محدود رکھنے میں سماجی و ثقافتی رکاوٹیں ،جلد شادی زیادہ بچے تاکہ زیادہ افراد کما سکیں اور لڑکے کی خواہش سر فہرست ہے ۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر نے کہا کہ سرکاری اور غیر سرکاری این جی اوز اور دیگر کمیونٹی لیڈرزکے اشتراک سے چھوٹے کنبے کے تصور کو رواج دینا ہوگا۔

انہوں نے کہا تیزی سے بڑھتی ہوئی آبادی سے مختلف سماجی مسائل پیدا ہوئے ہیں ۔ پاکستان میں بچوں کی پیدائش کے دوران ماؤں کی شرح اموات بھی زیادہ ہے ۔بیگم ذکیہ شاہنواز نے مزید کہا کہ خاندانی منصوبہ بندی کی خدمات کو تمام لوگوں تک بہم پہنچایا جارہا ہے ۔ عوام کو دیہی اور شہری علاقوں میں مذہبی معاشی اور معاشرتی تناظر میں بڑھتی ہو ئی آبادی کے نقصانات سے متعلق فیملی پلاننگ بارے مکمل آگاہی فراہم کی جارہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ آبادی کو کنٹرول کرنے سے متعلق جاری آگاہی مہم کی باقاعدہ کارکردگی کا جائزہ بھی لیا جارہا ہے ۔

متعلقہ عنوان :